ایبٹ آباد: بچوں کے جنسی استحصال اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے 2ملزمان گرفتار

116

 

ایبٹ آباد: ایف آئی اے سائبر کرائمزنے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال اور قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان عابد علی عباسی اور محمد رفیق کیخلاف متاثرہ بچوں کے والدین شکایات درج کی تھی کہ ملزمان ان کے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

 

ایف آئی اے سائبر کرائمز برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

ملزمان کے موبائل فونز سے بڑی تعدا دمیں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ملی ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.