ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

150

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےکہا کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  تاہم  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سنوپٹک صورتحال کے مطابق بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.