لاہور: آئی پی پی کی اہم فیصلوں کےلیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس جلد ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں 38 اراکین شامل ہیں ، اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہوں گے۔
دیگر اراکین میں نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان، راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ شامل ہیں، مامون جعفر، چودھری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چودھری ظہیر بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں چودھری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ، شعیب صدیقی، مراد راس اور میاں خالد محمود شامل ہیں، رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی اراکین کی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم، تحسین گردیزی، ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل کو بھی استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.