کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پینل میں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور ریٹائرڈ جج شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی متفقہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رابطوں میں مصروف ہے۔سندھ اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعلیٰ اپوزیشن لیڈر سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی اپنی جگہ بنانے کے لیے سرگرم ہے اور بلاول بھٹو زرداری وفاق، پنجا ب اور سندھ کے میدان کے لیے خاصی محنت کررہے ہیں اور اس سلسلے میں اہم شخصیات کو ٹاسک بھی سونپ دیے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.