جناح ہاؤس حملہ کیس : 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

60

 

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد ںٹر نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 

عدالت نے عیسی خان٫چوہدری خلیل یوسف٫انعم شوکت٫سید عون حسین٫ملک ندیم عباس٫دانیال ارشادعون صادق٫سعدیہ ایوب اورعرفہ نعیم سمیت 268 کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

 

جناح ہاوس حملہ کیس کے تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کیلئے  درخواست دائر کی تھی۔

 

تفتیشی افسر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جناح ہاوس حملہ میں ملوث 268 پی ٹی ائی کارکنان روپوش ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جاییں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست  منظور کر لی۔

تبصرے بند ہیں.