پشاور: خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا اور وفاقی وزیر نے پہلے خواجہ سرا کو کیش رقم ادا کر دی۔
خیبرپختونخوا میں پہلے ٹرانسجینڈر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غریب خواتین کے ساتھ اب خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔
غریب خواجہ سرا بھی 3 ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے 9 ہزار روپے تک حاصل کر سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.