دوہزار اٹھارہ میں سب سے زیادہ مینڈیٹ ایم کیو ایم کا چوری ہوا، پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا: خالد مقبول صدیقی

53

 

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018 میں سب سے زیادہ مینڈیٹ ایم کیو ایم کا چوری ہوا۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا، دو نمبر جمہوریت کی ضرورت نہیں ہے۔

 

خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 9 اگست کو پاکستان کے ایوان اپنی مدت پوری کریں گے، بس یہ مدت عدت میں تبدیل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر مصنوعی الیکشن قبول نہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو جواب دینا ہے انہوں نے ایسے بلدیاتی الیکشن میں کیوں حصہ لیا؟۔

 

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انتخابی مہم کا آج مرکزی الیکشن آفس سے آغاز کر رہے ہیں، ہر وارڈ میں انتخابی دفتر کھلنے شروع ہو جائیں گے۔ عام پاکستانی کے مسائل کو حل کرنا ہے، عوامی نمائندوں کو ایوان میں پہنچانے کا عزم جاری ہے، شفاف غیر جانبدار الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ اس بار مینڈیٹ چوری نہیں ہوگا، 4 اگست سے 14 اگست تک عشرہ آزادی منایا جائے گا، معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.