X  کا تصدیق شدہ صارفین کے لیے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کا اعلان

69

 

سان فارنسسکو:  ایلون مسک کے پلیٹ فارم، ایکس، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے اپنے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کا اعلان کر دیا بشرطیکہ مواد کے تخلیق کار اس کی اجازت دیں۔

 

مسک نے ایک X پوسٹ میں ترقی کو شیئر کرتے ہوئے کہا  کہ تصدیق شدہ صارفین اب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اگر مواد بنانے والا اجازت دے۔

 

 

ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

ڈاؤن لوڈ کا اختیار تصدیق شدہ صارفین کے لیے اس وقت دستیاب ہوتا ہے جب وہ ویڈیو فل سکرین موڈ میں ہونے پر اوپری دائیں جانب "…” پر ٹیپ کرتے ہیں۔ اگر اس کے تخلیق کار نے اجازت دی ہے تو وہ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

مسک نے مزید کہا کہ "ہم جلد ہی کسی ویڈیو پر ٹیپ کرکے اور پکڑ کر اس کی اجازت دیں گے جس طرح آپ تصویر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔

 

 

کمپنی نے ایک نئے فیچر کا بھی اعلان کیا ہے جو تصدیق شدہ صارفین کو اپنے  بلیو ٹک کو چھپانے کے قابل بناتا ہے۔

 

یاد رہے کہ مسک نے بلیو ٹک حاصل کرنے کا معیار تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے صارفین کو مخصوص اہلیت کو پورا کرنا پڑتا تھا لیکن اب وہ اسے  ماہانہ 8 ڈالر  (2 ہزار 288 پاکستانی روپے)  میں حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.