اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حق دفاع ختم کرنےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روزکا آرڈر کالعدم قرار دینےکی استدعا کی۔
عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے کرحق دفاع بحال کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی درخواست پر آج ہی سماعت کرنےکی استدعا کی ہے۔
یاد رہے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے گزشتہ روز کی سماعت میں کہا تھا کہ آج (جمعرات 3 اگست کو )حتمی دلائل سُن کر فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کی جانب سے تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظورکی تھی۔
تبصرے بند ہیں.