اسلام آباد: لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ جولائی کے مہینے لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
لاپتہ افراد کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ملک میں لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 افراد ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے۔
کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 31 جولائی 2023 تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے، جس کے بعد لاپتہ افراد کمیشن کے پاس تاحال 2277 مقدمات زیر التوا ہیں.
لاپتہ افراد کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں 172 افراد کو ٹریس کیا گیا، جن میں سے 165 افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے، دو افراد اس وقت جیلوں میں قید ہیں جبکہ چار لاپتہ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ جبکہ پانچ مقدمات غیر متعلقہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے گئے۔
تبصرے بند ہیں.