اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان آج اسلام آباد میں دوطرفہ اور وفود کی سطح کی ملاقاتوں کا آغاز کرینگے۔ گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ عبداللہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور اس تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وسیع ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت شامل ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ عبداللہیان آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
📸 Foreign Minister of Iran @Amirabdolahian has arrived in #Islamabad for a two day official visit to Pakistan at the invitation of Foreign Minister @BBhuttoZardari.
🇵🇰🤝🇮🇷 pic.twitter.com/t1hkyUnCqK
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) August 2, 2023
ایرانی وزیر خارجہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے جہاں فریقین دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور اور تجارت، سڑکوں اور شہری ترقی، سرمایہ کاری، زراعت، توانائی وغیرہ کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تیاری کے لیے وزیر خارجہ سے پہلے ملاقات کی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ "وزیر خارجہ عبداللہیان کا دورہ دونوں فریقین کے لیے دوطرفہ تعلقات کی تمام رینج پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ہو گا جس میں خاص طور پر علاقائی روابط، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر توجہ دی جائے گی”۔
تبصرے بند ہیں.