آئی پی پی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا: غریب کیلئے جو کسر رہ گئی تھی حکومت نےجاتے جاتے اس کو پورا کردیا: عبدالعلیم خان
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستردکرتے ہوئے اضافے کو فوری واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
اس بارے میں پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی وضاحتیں عوام کو مطمئن نہیں کرسکتیں، سفیدپوش طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور عوام مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مسائل مزید بڑھیں گے، غریب کیلئے جو کسر رہ گئی تھی حکومت نےجاتے جاتے اس کو پورا کردیا ہے اور مصیبت میں گھری عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ لوگوں کے مسائل اور بڑھیں گے۔ سفید پوش طبقے کی کمر ٹوٹ چکی، عوام سے مزید بوجھ برداشت نہیں ہو سکتا ۔
تبصرے بند ہیں.