پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

62

 

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا گیا۔ درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیاعالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی،روس سے سستا تیل خریدنے کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

 

 

درخواست مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔ بنیادی ضروریات سستے داموں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خلاف آئین اور قانون اضافہ کیا۔

 

مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر  کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

تبصرے بند ہیں.