لاہور:ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایل پی
جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کی کال پر ہر صورت عمل ہوگا، 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزعرفان کھوکھر کا کہنا ہےکہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی وجہ سے عوام کو 50 سے سو روپے مہنگی ایل پی جی خریدنی پڑ رہی ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب تک سپلائی چین بہتر نہیں ہوگی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہوسکتی ۔ انتظامیہ نے مہنگی گیس فروخت کرنے والی کمپنوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔
تبصرے بند ہیں.