اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے‘ کم سے کم اضافے کا کم سے کم بوجھ عوام کو منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اگرچہ عالمی سطح قیمتوں میں اضافہ پہلے ہوا مگر حکومت پاکستان نے اس ضمن میں اعلان میں تاخیر اس لیے کی کیونکہ حکومت چاہتی کہ وہ تمام ذرائع دیکھے جائیں جن کی مدد سے کم سے کم اضافی بوجھ عوام تک منتقل کیا جائے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صبح وزیر اعظم سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی اور انھوں نے کہا کہ جتنا کم ممکن ہو اتنا اضافہ کیا جائے لیکن ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کے معاملے کچھ یقین دہانیاں اور شرائط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے ایسا ہی کیا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں جس سے ملک اور قوم کا نقصان ہوا۔
تبصرے بند ہیں.