گذشتہ ایک برس دوست ممالک کےساتھ تعلقات کی بحالی کا سال  رہا،ہمارا برادر ممالک کے ساتھ تعلقات پر فوکس رہا ہے: عطا تارڑ

60

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ایک سوال کہ حکومت تو جارہی ہے غیر ملکی شخصیات کیوں آرہی ہے پر  کہا کہ ہمارا برادر ممالک کے ساتھ تعلقات پر فوکس رہا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا برادر ممالک کے ساتھ تعلقات پر فوکس رہا ہے۔

 

 

گذشتہ ایک برس دوست ممالک کےساتھ تعلقات کی بحالی کا سال بھی رہا ہے۔ نائب وزیر اعظم چین کا یہاں آنا خوش آئند ہے اور مثبت قدم ہے۔ ہماری مخلوط حکومت پر یہ اعتماد کرتے ہیں۔یو اے ای اور سعودیہ سے تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

 

 

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ ہم  چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے،ایک شخص نے ان تعلقات کو نقصان پہنچایا تاہم اب تلافی  کا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ  امن قائم ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا،یہ سب باتیں امن دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہیں.

 

مجھے امید ہےکہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے،کوشش ہوگی کہ مل جل کر اس معاملے کوحل کرلیاجائے ۔

 

تبصرے بند ہیں.