دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست ، سیریز پاکستان کے نام

88

 

کولمبو: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔ میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسرے ٹیسٹ کےچوتھے دن پاکستانی اسپنرنعمان علی نےجادوئی اسپیل کیا اور    میزبان ٹیم کوجکڑکررکھ دیا۔،نعمان علی سات وکٹیں حاصل کرنےمیں کامیاب رہے ۔پاکستان کی طرف سے آخری تین وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔

 

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز  قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی  پاکستان  ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل تھی۔   پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا 132 جبکہ  محمد رضوان 50 رنز  بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔

 

پاکستان  نے  گزشتہ تین دن سے حاوی رہنے کے بعد آج تاریخی فتح حاصل کی ہے لیکن آج کا دن نعمان علی کے نام رہا۔ نعمان نے آج تقریباً 68 میں سے 23 اوورز  پھینکے۔ سات وکٹیں لیں اور  پاکستان کی  میچ اور سیریز میں تاریخی فتح کا سبب بنے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.