امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کابلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون

103

 

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات  چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام اور معیشت کی ترقی کے لیے  امریکا کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

 

امریکی وزیر خارجہ کے سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  ٹیلی گونک گفتگو کے متعلق بتایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق پاک امریکا تعلقات اور پُرامن اور مستحکم افغانستان میں دونوں ممالک کے  مفاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

انٹونی بلنکن کے سیکریٹری کا کہناتھاکہ  پاکستانی معیشت کی بحالی اور افغانستان سمیت مشترکہ علاقائی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کو کہا کہ ہم پاکستان کےساتھ تعمیری اور جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

 

انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.