لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس شاہد جمیل خان 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ کا الیکشن 22 روز میں کرانے کے تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ پندرہ دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے۔ بورڈ کی تشکیل کے بعد سات روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔ تحریری فیصلے کے مطابق اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
اس فیصلے میں مزید کہاگیاکہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں۔ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہئے۔اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.