"رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم ، حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں "،انتخابی اصلاحات کمیٹی نے ترامیم کوحتمی شکل دے دی

58

اسلام آباد :قومی اسمبلی کی پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی نےمجوزہ ترامیم کوحتمی شکل دے دی ہے۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی نےمجوزہ ترامیم کوجو حتمی شکل دی ہے اس کے مطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجویزدی گئی ہے ۔

 

 

ان تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجوی
بھی شامل ہے ۔انتخابی حلقوں میں ووٹرز کی تعدادمیں پانچ فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہو گا۔ حلقہ بندیوں کیخلاف شکایت تیس روزمیں کی جا سکے گی ، حلقہ بندیوں کاعمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے چار ماہ قبل مکمل ہو گا ۔

 

کمیٹی کی مجوزہ ترامیم کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا ، پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا ، پولنگ سٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی ۔ کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پرامیدوار کو فیس واپس کی جائے گی ۔ مجوزہ ترامیم کی قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری لی جائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.