شاباش ! آئی ایس آئی ، شاباش! پولیس، بروقت اطلاع اور کارروائی ،خیبر کو بڑی تباہی سے بچالیا

60

 

خیبر: ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ میں پولیس سٹیشن پر خود کش حملے میں 4 اہلکار شہید اور4اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ تھانے کے گیٹ پر ہوا ، دو خود کش حملہ آور وں نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔آئی ایس آئی کی طرف سے 13 جولائی کو ملنے والی اطلاع پر پولیس پہلے ہی چوکس تھی۔ پولیس اہلکاروں  نے مزاحمت  کی جس پرحملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا ۔

 

خیبرپختونخوا میں پولیس بدستور دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔  قبائلی ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ میں پولیس سٹیشن پر خود کش حملے کے نتیجے میں4اہلکار شہید اور 4اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ تھانے کی گیٹ پر ہوا، دو خود کش حملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ اور عقبی راستے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد دونوں نے گیٹ پر ہی خود اڑا دیا۔

 

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات گنڈا پورکے مطابق دونوں حملہ ایک ہی گاڑی میں آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے پولیس سٹیشن کی جانب بڑھے،تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت فائرنگ سے دونوں حملہ آور ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکے۔ دھماکے سے تھانے کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا اور عمارت کے ایک حصہ گر گیا۔

 

واقعے کے بعد پولیس او رقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی ، زخمیوں اور شہید اہلکاروں کی میتوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، ایچ ایم سی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں ایک شہید اہلکار کی میت جبکہ 2عام شہری اور6اہلکار زخمی حالت میں لائے گئے ہیں۔

 

آئی جی اختر حیات گنڈا پور کے مطابق حملہ آور کے اعضا کے نمونے اور دیگر شواہد اکھٹا کرکے ڈی این اے کیلئے لیبارٹر ی بجھوا دیئے گئے ہیں،آئی جی کے مطابق حملے کی اطلاعات پہلے سے تھیں جس کے باعث ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ پولیس نے حملہ آور وں کو ٹارگٹ تک پہنچنے قبل ہی مار گرایا اور باڑہ کو بڑے نقصان سے بچایا ۔

 

آئی جی اخترحیات گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس بدستور دہشتگردوں کے نشانے پر ہے تاہم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پولیس فورس بہادری سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کررہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.