خیبر میں تھانے کے گیٹ پر دھماکا ، فائرنگ ،1 پولیس اہلکار شہید ،10 زخمی

100

 

خیبر : خیبر کی تحصیل باڑا میں تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھماکا  ہوا ہے جس سے  ایک پولیس اہلکار شہید اور  10 زخمی ہوگئے ہیں۔    زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

پولیس کے مطابق  دو حملہ آوروں نے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ بھی کی گئی ۔  پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

 

تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ باڑہ پولیس سٹیشن پر ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب منگل کی سہ پہر ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں کم ازکم 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.