کامیاب شوہر بننے کے 13 طریقے
تحریر: حرا عامر
اس بات میں کوشک نہیں، کہ دنیا کی تمام چیزیں انسان کے لئے سرمایۂ حیات ہیں، وہ نفع اور فائدے سے خالی نہیں اور انعامات الہٰیہ کا شمار بھی ممکن نہیں لیکن ان تمام چیزوں میں اللہ نے انسان کے لئے جو بہترین سرمایہ پیدا کیا ہے وہ ایک نیک سیرت، اعلیٰ اخلاق وکردار کا حامل شوہر ہے۔میرا شوہر اچھا نہیں، بیوی کبھی خوش نہیں ہوتی۔یہ دونوں ایسے جملے ہیں جو اکثر خواتین اور مردوں سے سننے کو ملتے ہیں۔ بیوی کو خوش کرنا اور کامیاب شوہر بننا آسان نہیں ہم آپ کو بیوی کو خوش رکھنے اور کامیاب شوہر کے 15 طریقے بتانے لگے ہیں۔
1. ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کا نہ سوچیں۔ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے اور ایک دوسرے کے مسائل پر توجہ دیں۔
2. بیوی کی محبت کی زبان جانیں:
ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت، تعریف اور احترام کا اظہار کریں۔
ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں۔
ایک دوسرے کی خدمت کریں
ایک دوسرے کو تحائف دیں۔
3. کبھی کبھی کھانا کھانے کے لئے باہر جائیں
بوریت میاں بیوی کے رشتے کی دشمن ہے، اس لیے ہمیشہ ویسے آدمی رہیں جس سے آپ کی بیوی کو پہلی بار محبت ہو گئی تھی۔کبھی کبھی انہیں باہر لے جائیں ۔
4. وفاداری
بیوی کی وفاداری اس وقت ثابت ہوتی ہے جب مرد غریب ہو اور وہ اس کا ساتھ دے جبکہ جب وہ بیمار ہوتی ہے تو شوہر اس کے ساتھ رہے اور اس کا خیال رکھے تو اس جیسا وفادار شوہر کوئی نہیں ہوتا اور لڑکیاں ایسے شوہر پسند کرتی ہیں۔
5. باقاعدگی سے اظہار محبت کریں۔ بیوی کو بتائیں کہ
"میں تم سے پیار کرتا ہوں۔”
"میں تمہارے ساتھ ہوں۔”
"مجھے تم سے بات کرنی ہے۔”
"میں آپ کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔”
6. اپنی بیوی کی بات سنیں۔
بعض اوقات گفتگو کا بہترین طریقہ اپنی بیوی کو سننا ہے۔ بیوی کو مسائل کے ساتھ بھی خوش رہ سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم آپ اس کو وقت دیں اور اس کی باتیں سنیں۔
7. شوہر کو چاہیے کہ قبولیت حاصل کرنے کی کوشش بند کر یں
اگر آپ ہر وقت قبولیت حاصل کرنے کی کوشش بند نہیں کرتے تو آپ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا۔
8. پرعزم رہیں اور اپنے فیصلے لیں۔
زیادہ سوچنا اچھا نہیں ہے۔تبدیلی کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ فوری فیصلے کریں۔
9. بیوی کو دھوکا نہ دیں،باتیں نہ چھپائیں
ایماندار، کمزور بنیں اور اپنی بیوی کو دھوکہ دینے کی کوشش نہ کریں۔ آپ ایک دوسرے کے ذہنوں کو نہیں پڑھ سکتے۔ اس لیے ایک دوسرے سے باتیں نہ چھپائیں۔
10. باہمی احترام
آپ ایک دوسرے کا احترام کریں جہاں دو افراد اکٹھے ہوں وہاں اختلاف رائے ہوجاتا ہے لیکن احترام کے ساتھ اختلاف ہی کامیاب شوہر اور بیوی کی نشانی ہے۔
11. رجائیت پسندی
کوئی بھی مایوس انسان کے آس پاس رہنا پسند نہیں کرتا ہے۔ کامیاب ترین لوگ پرامید ہوتے ہیں اس لیے مشکل کوئی بھی ہو ناامید نہ ہوں اور نہ ہی بیوی کو ناامید ی سکھائیں۔
12. صحت مند رہیں
ہر کامیاب انسان صحت مند ہوتا ہے۔جب آپ صحت مند ہوتے ہیں، تو آپ کی بیوی اور بچوں کے لیے صحت مند رہنا آسان ہوتا ہے۔ اسی لیے:
· روزانہ اچھی نیند لیں
· روزانہ ورزش کریں
· روزانہ چہل قدمی کریں
· انتہائی متحرک رہیں
· روزانہ اچھی مقدار میں پانی پیئں
· غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں
13. چھوٹی چیزوں پر توجہ دیں
جب آپ کی بیوی یہ محسوس کرتی ہیں کہ اس کی بات سنی جا رہی ہے تو اسے پیار محسوس ہوتا ہے۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ توجہ دیتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کریں ۔
تبصرے بند ہیں.