ملتان: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حویلی لکھا میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہونے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔ دریا کےکنارے بسنے والے خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔
83 ہزار کیوسک کا ریلہ ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ منچن آباد میں بھی دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد گاؤں زیر آب آگئے۔
حویلی لکھا میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہونے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کررہے ہیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ پاک فوج کے ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ بہاولپور کور کے فوجی دستے اضافی ساز و سامان کے ساتھ اسٹینڈ بائے پر موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.