سرکاری ملازمین کی تنخوا ہوں میں اضافے کا مطالبہ منظور، احتجاج ختم

44

لاہور:  پنجاب کے سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سرکاری ملازمین کو 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور پنشن 17.5 فیصد مطالبات مان لیے گئے۔

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور پنشن 17.5 فیصد مطالبات مان لیے گئے۔

 

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا،لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے، احتجاج طول پکڑ جانے کے بعد وفاقی حکومت نے بالآخرمظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔

تبصرے بند ہیں.