لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی لاہور کے ایپکا کے ساتھ مذاکرات، ڈی سی لاہور سے مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد حاجی ارشاد گروپ نے 17 جولائی تک احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور کی جانب سے یقین دہانی کے بعد حاجی ارشاد گروپ نے تنخواہوں میں اور پنشن میں اضافے پر احتجاج موخر کردیا ۔
حاجی ارشاد کاکہناہے کہ اگر 17 جولائی تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 18 جولائی سے احتجاج کا دوبارہ کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ ایپکا کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر ملازمین نے گزشتہ تین روز سے لاہور سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے رکھا تھا، مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.