سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیے

58

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیے ہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

میڈیا سے گفتگو میں زیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے معاملات بہترین کی طرف آچکے ہیں ۔ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دے دیے ہیں۔ ڈالر آنے سے غیر ملکی زرمبادلہ میں بہتر  ی آئے گی۔ سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آنے سے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوگی۔ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلیپمنٹ ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.