کشمور: کشمور میں ڈاکو راج تا حال برقرار، عوام کے ساتھ ساتھ محافظ بھی غیرمحفوظ،کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گل محمد ایک ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کی بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف تھے۔
کمسن بچے کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد اور ان کے تین مزید اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.