اسلام آباد: تحریک آزادی کشمیر کے چمکتے ستارے برہان وانی شہید کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے۔برہان وانی چھے سال تک قابض بھارتی فوج کیلئے خوف کی علامت بنے رہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے مجاہد کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ 8 جولائی 2016 کو ظالمانہ آپریشن میں قابض بھارتی فوج نے برہان وانی کو دو حریت پسند رہنما ؤں کے ساتھ شہید کر دیا تھا۔
13 اپریل 2015 میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شہید کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.