سلام اباد: پاکستان کی انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم مصالحت کی مستقل عدالت ( پی سی اے) میں درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ۔
پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم مصالحت کی مستقل عدالت ( پی سی اے) پر شکایت درج کروائے تھی جس پر انڈیا نے بین الاقوامی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کئے تھے۔
پی سی اے نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ۔
پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا.
BIG NEWS FOR PAKISTAN:
The Hague based Permanent Court of Arbitration (PCA) has accepted Pakistan’s position that it had competence to determine a dispute between India and Pakistan regarding change of designs in Kishan Ganga and Ratle Hydro Electric plants by India. The court of… pic.twitter.com/OFeV0g9bNx— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) July 6, 2023
واضح رہے کہ پی سی اے نے 13 مئی کو اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.