مہاراشٹر: بریک فیل ہونے کے بعد ٹرک ڈھابے میں گھس گیا۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث ڈھابے میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہائی وے پر بریک فیل ہونے کے بعد ٹرک بے قابو ہو کر 2 موٹرسائیکلوں، ایک گاڑی اور ایک ٹرک سے بھی ٹکرایا۔اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.