اللہ کے مہمانوں کی واپسی آج سے شروع
اسلام آباد: اللہ کے مہمانوں کی واپسی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلی پرواز حاجیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کےپہلے روز تمام پروازیں جدہ سے روانہ ہوں گی۔ پی کے 762 دو جولائی کو علی الصبح 5.30 پر جدہ سے اسلام آباد پہنچی۔ پی کے 760 دوپہر 3.20 پر جدہ سے لاہور پہنچے گی ۔پی کے 832 دوپہر 3.35 پر جدہ سے کراچی پہنچے گی۔
پی کے 740 دو جولائی کی شام 6.35 پر جدہ سے پشاور پہنچے گی۔ پی کے 732 کل علی الصبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔ پی کے 746 کل علی الصبح 6 بجے لاہور پہنچے گی۔پی کے 742 کل 7.45 پر کراچی پہنچے گی۔
پی آئی اے کا قبل از حج پروازوں کا بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جس کی کافی پذیرائی ملی۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ بعد از حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رکھا جائے گا۔
پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.