آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا توپھر متبادل پلان کیا ہے؟

177

 

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے ساتھ نواں جائزہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کا بھی سوچ لیاگیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مختصر سٹینڈ بائی معاہدے کا امکان بھی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مختصر مدت کا سٹینڈ بائی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر لے سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، سٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.