روس کا یوکرین میں ریسٹورنٹ پرمیزائل حملہ

47

کیف :روس نے یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کردیا۔ روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کیا ہے ۔
روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ۔انتظامیہ کے مطابق روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اورپیزا ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے ۔

تبصرے بند ہیں.