کراچی:روسی تیل کی اگلی کھیپ کل آئے گی۔ 10 روز بعد روس سے خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کل کراچی پورٹ پہنچے گا۔ خام تیل سے لدا دوسرا روسی جہاز کل کراچی پورٹ آئے گا۔ ”کلائیڈنوبل“ نامی بحری جہاز 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر آ رہا ہے۔
خیال رہے 11 جون کو 45ہزارمیٹرک ٹن روسی خام تیل پاکستان پہنچ کرپروسیس ہوچکاہے۔اس وقت ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
تیل پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے۔ ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔
تبصرے بند ہیں.