جلاؤ گھیراؤ کیس: شہریار آفریدی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

144

 

 

راولپنڈی:نو مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

 

تھانہ آرا بازار کیس میں رہنما پی ٹی آئی شہریار خان آفریدی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداددہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین کے روبرو پیش کیا گیا۔

 

عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

 

شہریار آفریدی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی تصاویر، آڈیو کو فارنزک کیلئے لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ان کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست دی گئی۔

 

دوران سماعت وکیل کی جانب سے شہریار آفریدی کی ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کی گئی جس پر تین جولائی کو سماعت ہوگی۔

 

شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر 10 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.