لاہور: پی پی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے جو مفاہمت پر آمادہ ہے ہم اسکے پاس خود چل کر جائیں گے اور انتخابی نتائج سے مخالفین کو چونکا دیں گے۔
آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب میں انتخابی مفاہمت کیلئے پی پی سے ق لیگ کی بات آگے بڑھی ہے اور ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ پنجاب کے سیاسی محاذ پر سرگرمِ عمل آصف زرداری کا موقف یہ ہے کہ ق لیگ پہلے بھی پی پی کی حکومت کا حصہ رہی ہے اور اسوقت بھی ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن مراد علی شاہ کے معاون خصوصی ہیں۔
آصف علی زرداری دبئی میں آنکھوں کے آپریشن کے بعد سیدھے لاہور پہنچے ہیں ۔ لاہور میں قیام کے دوران وہ پنجاب میں پی پی کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے متعدد سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.