نوازشریف دبئی کے بعد حج کیلئے جائیں گے ،آئندہ ماہ پاکستان واپسی ہوگی: پارٹی ذرائع 

55

 

دبئی : شریف خاندان کے دبئی میں ڈیرے۔نواز شریف لندن اورمریم نواز لاہور سے دبئی پہنچ گئیں۔قائدمسلم لیگ ن کی زیر صدارت دبئی میں  پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس متوقع۔نواز شریف اپنی صاحبزادی اوردیگراہل خانہ کےہمراہ  فریضہ حج کی ادائیگی  کے لیے سعودی عرب بھی جائیں  گے۔

 

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی دبئی یاترا۔  نواز شریف  کی لندن سےدبئی آمد، مریم نواز لاہور سےمتحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔ نائب صدراورچیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے ائیرپورٹ  پر مسافروں کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 

دبئی میں سیاسی بیٹھک بھی سجے گی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت  پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس بھی متوقع ہے۔  لیگی قیادت کی  بیٹھک میں پارٹی اموراور نگران سیٹ اپ سمیت  الیکشن کی تیاریوں پر غور ہوگا۔ نوازشریف  کی ممکنہ وطن واپسی اور استقبال سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔

 

نواز شریف اور مریم نواز کا سعودی عرب جانے کا بھی منصوبہ ہے۔ فریضہ  حج کی ادائیگی کےبعد عید بھی وہیں  منائیں گے۔ نوازشریف کے  دیگراہل خانہ بھی  ان کے ہمراہ ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف  اگلے ماہ پاکستان واپس آئیں گے۔۔

تبصرے بند ہیں.