ایل او سی پر فائرنگ ،بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج 

23

 

اسلام آباد : پاکستان نے  آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے مقام پر فائرنگ کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 

آزاد کشمیر کے حکام کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے تیتری نوٹ سیکٹر میں دو چرواہے چوہدری قاسم اور عبید قیوم شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم چودھری انوارالحق اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے  واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک نئی جیو پولیٹیکل سرپرستی کی وجہ سے بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کو پورا کرنے کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

بلا اشتعال فائرنگ پر انڈیا کے ساتھ شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایل او سی کے علاقہ میں کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنے انتخاب کے مطابق جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.