ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ویگنر گروپ کی فورسز کی جانب سے مسلح بغاوت غداری ہے اور جو روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اسے سزا دی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر نے ہنگامی ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ وہ روس کی حفاظت کے لیے سب کچھ کریں گے اور جنوبی شہر روسٹوو آن ڈان میں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے ویگنز کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج ملک کی فوجی قیادت کو ہٹانے کے لیے روس میں داخل ہوئی ہیں۔
روس کے فوجی دستے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر گروپ کے لیڈر یوگینی پریگوزین کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.