اسلام آباد: بھارتی فوج کا ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ بےنقاب ہو گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
اصل حقائق کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیےجعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں مالی فائدے کے لیے سرحدی اسمگلروں کو آمادہ کرتی ہیں اور بعد میں جعلی مقابلے کا رنگ دے گر الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتی ہیں۔ اس بار بھی بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ کشمیر سےجوڑا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بد نام کرنا اور بھارتی فوج کے افسروں کونوازنا ہے۔
واضح رہے مئی 2023 کو بھارتی فوج نے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی فوج کے مطابق سابق 9 سکھ لائٹ انفنٹری کا گلپور سیک، ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مُبیّنہ مقابلہ ہوا۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مقابلے کے نتیجے میں ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی مقابلے میں مُبیّنہ گرفتار دہشتگردوں سے ہیروئن، اسلحہ / گولہ بارود، گرینیڈ اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔
بھارتی فوج نے اِس جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ سے جوڑ دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.