لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کاکہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے دوران بروکر سے پیار ہوگیاتھا بعد میں ہم نے شادی کرلی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران پیسے ڈبل ہونے پر انہیں بروکر سے پیار ہوگیا تھا جو بعد میں ان کے شوہر بن گئے۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر جب میں نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی تو اس دوران اپنے بروکر کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوگئی تھی جس کے بعد میں نے ان سے شادی کر لی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر میرے پیسے ڈبل کرکے دیے تو میں انہیں ڈنر کرواؤں گی، اس پر نادیہ حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شوہر نے اپنے پیسے ملا کر میرے پیسے ڈبل کرکے دیے ہوں گے تاکہ مجھے متاثر کر سکیں۔
اداکارہ کاکہنا تھا کہ آج تک میرے شوہر نے یہ نہیں بتایا کہ واقعی ان کے پیسے سرمایہ کاری سے ڈبل ہوئے تھے یا انہوں نے خود اپنے پیسے ملا کر انہیں ڈبل کرکے دیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.