سانحہ 9 مئی میں ملوث قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار بھی گرفتار 

26

 

لاہور(ارسلان جٹ) قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستاربھی جناح ہاوس حملے میں ملوث نکلیں ۔انوسٹی گیشن پولیس نے قومی کھلاڑی شمائلہ ستارکو لاہورسےگرفتارکرلیا ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار نومئی کوجناح ہاوس کےباہرتوڑپھوڑمیں ملوث  پائی گئیں ۔ پولیس نے شمائلہ ستارکوجیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پرحراست میں لیا ۔قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا گیا ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہاوس کےباہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے تفتیش جاری ہے ۔  شمائلہ ستار  فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں ۔ ملزمہ شمائلہ ستارکوگرفتارکرنے کےبعدجوڈیشنل ریمانڈپرجیل منتقل کردیاگیا۔

 

قومی کھلاڑی شمائلہ ستارسےجیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیاجائےگا ۔ پولیس نے جناح ہاوس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھاہے۔

تبصرے بند ہیں.