لاہور:وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اعظم خان کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ اعظم خان کے اہل خانہ نے ان کے حوالے سے کوئی نشاندھی نہیں کی ہے۔ اعظم خان کے حوالے سے درخواست پر انکوائری کا عمل ہوگا۔دیکھا جائے گا کہ اعظم خان لاپتہ ہیں یا خود ہی کسی جگہ روپوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کے پی میں پی ٹی آئی رہنمائوں سے برآمد ہونے والی گاڑیاں حکومت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے مجھے ذمہ داری سے بتایا ہے کہ یہ گاڑیاں حکومت کی ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب ملک کی سیاست میں کوئی اہم کردار نہیں ادا کرسکیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جو عروج آنا تھا وہ 8 مئی تک آچکا ،چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہے اس نے ملک کی سیاست کو گندا کیا۔ یہ فتنہ ملک کی سیاست میں بدتمیزی بد تہذیبی لایا۔
انہوں نےچودھری پرویز الہی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الہی کوجیل میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ پرویز الہی سے جیل میں براسکول نہیں ہورہا ان کو ساری سہولیات حاصل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.