کسی بھی انسان کو پہلے محبت کرنی چاہیے یا محبوب کے لیے سمجھوتہ کرنا چاہیے؟: شہروز سبزواری دل کی بات زبان پرلے آئے
کراچی :اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی اوراس میں سوالات کے جواب دیے ۔انہوں نے اس میں اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’ بے بی لیشیس‘ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو میزبان نے شہروز سبزواری سے سوال کیا کسی بھی انسان کو پہلے محبت کرنی چاہیے یا محبوب کے لیے سمجھوتہ کرنا چاہیے؟ اس پر شہروز کا کہنا تھا کہ ہم مرد پہلے محبت کرتے ہیں پھر محبوب کے لیے سمجھوتہ اور قربانیاں دیتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ عورت کے حوالے سے یہی بات قدرے درست ہے لیکن تمام عورتوں کیلئے یہ بات درست نہیں، کبھی کبھار عورت مرد میں کچھ اور چیز دیکھتی ہےاور بعد میں پیار کرتی ہے، کئی خواتین مرد کی جاب ، اس کا بینک بیلنس اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں، اسی طرح اکثر لڑکیوں سے کہا جاتا ہے اگر لڑکا سیٹ ہے تو شادی کرلو محبت ہوجائے گی لیکن آدمی کو کوئی بھی ایسے نہیں راضی کرسکتا۔
اداکار نے یہ بھی کہا مرد عورت کی خوبصورتی، رنگت اور اس کی تعلیم دیکھ کر محبت نہیں کرتے بلکہ کچھ اور چیزیں دیکھ کر محبت کرتے ہیں، وہ مرد بہت غلط کرتے ہیں جو عورت کو اس کی خوبصورتی اور رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد عورت سے محبت کے بعد اس کی خاطر بہت سے سمجھوتے کرتے ہیں، قربانیاں دیتے ہیں لیکن صرف عورت کی خوبصورتی اور اس کی رنگت کی وجہ سے اس سے محبت نہیں کرتے۔
فروری 2020 میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے باوجود دوستی اور بہتر تعلقات قائم رکھنے کی وجہ اپنی بیٹی’ نورے‘ کو قرار دے چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.