10 دن سے جیل میں ہوں ، نیوز کانفرنس کیسے کروں ؟ چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا 

142

 

لاہور : پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے جیل میں ہون پریس کانفرنس کیسے کروں۔10 دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔ادویات بھی نہیں پہنچنے دے رہے۔میرے پاؤں سوج گئے ہیں ۔ کارڈیالوجی میں آدھے ٹیسٹ کیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا سیشن عدلات کا فیصلہ معطل کردیا۔

 

چودھری پرویز الٰہی کی سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر جسٹس وحید خان نے  سماعت کی۔ عدالت نے پرویز الہی کودوبارہ جسمانی ریمانڈ کےلئے پیش کرنے کاسیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نےپرویز الہی کی اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرلیا.

 

پرویز الہی کےوکیل اشتیاق اے خان اور چوہدری فرمان منیس نے دلائل دئیے۔درخواست میں انٹی کرپشن حکام سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  جوڈیشل مجسٹریٹ نے انٹی کرپشن حکام کی پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا ۔  جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

 

چودھری پرویز الہٰی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ۔  سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا  ۔ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا۔ عدالت جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

 

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری  صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ؟چودھری پرویزالہٰی کہتےہیں مجھے میڈیاسےملنےنہیں دیاجارہا،پریس کانفرنس کیسےکروں۔ مجھے میڈیاسےبات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی ۔

 

انہوں نے کہا کہ طبعیت ٹھیک نہیں ،10روزسےجیل کےچھوٹےکمرےمیں بندہوں۔حوالات میں کبھی پنکھاچلتاہےکبھی نہیں ۔دیکھ لیں کن حالات میں مجھےعدالت پیش کیاگیاہے۔ 6 فٹ کا سیل ہے ٹانگیں میں سیدھی نہیں ہوتیں۔

تبصرے بند ہیں.