اسلام آباد: وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے ماہ تیس سے چالیس روپے فی لٹر تک کی کمی ہو نے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ روز چار فیصد تک کمی دیکھی گئی، عالمی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 71.84 ڈالر فی بیرل پر ہے جو کہ دسمبر 2021 کے بعد کم ترین نرخ ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئندہ دو ہفتے میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ پاکستان کا روس کے ساتھ 100,000 میٹرک ٹن خام تیل کا معاہدہ ہواہے۔ پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد 7 لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔
ذرئع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے آنے والے تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ اور اسٹوریج ڈسچارجنگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ ریفائنری میں ریفائن ہو گی، جس میں پارکو بھی اپنا حصہ ڈالے گی-
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے بیان دیا تھا کہ روس سے درآمد کیے گئے خام تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں نہیں بلکہ چینی کرنسی میں ادا کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.