استحکام پاکستان پارٹی کی اہم بیٹھک،بڑے اجلاس میں بڑی مشاورت ہوگی

59

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی کی رجسٹریشن و تنظیم سازی کے معاملے سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پارٹی عہدوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

 

 

ذرائع کے مطابق لاہور میں موجود پارٹی رہنماؤں کو ماڈل ٹاؤن میں پارٹی آفس پہنچے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.