عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی

40

 

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  نےعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسد عمر مقدمے میں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس سماعت کی۔

 

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔

 

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.