گھوٹکی میں گرین لائن اور فرید ایکسپریس ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں

40

 

گھوٹکی : گھوٹکی  میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترنے والے گرین لائن کے انجن کو بوگیوں سے علیحدہ کرکے ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ہے ۔

 

ریلوے حکام کے مطابق  گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا  اور پہلے سے کراسنگ کے لئے کھڑی فرید ایکسپریس کے ساتھ ٹکرانے سے  بال بال بچ گئی ۔

 

گرین لائن کے انجن کو ہٹا کر متبادل انجن کے زریعے ٹرین کو  تین گھنٹے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا ہے اور اپ ٹریک بھی بحال ہوگیا ہے  جبکہ گرین لائن کے انجن کو ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.